گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانس کے انتقال پر اظہار افسوس

پیر 21 اپریل 2025 21:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانس کے انتقال پر افسوس کااظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

گورنر نے کیتھولک مسیحی برادری اور غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پوپ فرانسس کے انتقال سے دکھی انسانیت کی خدمت کا ایک باب بند ہو گیا،پوپ فرانس نے دنیا کو ہمیشہ امن، محبت اور برداشت کا پیغام دیا۔انہوں نے کہاکہ پوپ فرانسس نے مظلوم فلسطین کے عوام کیساتھ انکے مصائب پر قربت کا اظہار کیا،دنیا بھر میں انسانیت کے احترام میں پوپ فرانسس کی تعلیمات و خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔