Live Updates

ہوم گراونڈ پر کراچی کنگز کا آخری میچ، پشاور زلمی نے 148 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی کی مشکل وکٹ پر کپتان بابر اعظم کی 46 رنز کی ذمے دارانہ اننگ کی بدولت زلمی مناسب ہدف دینے میں کامیاب

muhammad ali محمد علی پیر 21 اپریل 2025 21:16

ہوم گراونڈ پر کراچی کنگز کا آخری میچ، پشاور زلمی نے 148 رنز کا ہدف دے ..
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اپریل 2025ء ) ہوم گراونڈ پر کراچی کنگز کا آخری میچ، پشاور زلمی نے 148 رنز کا ہدف دے دیا، کراچی کی مشکل وکٹ پر کپتان بابر اعظم کی 46 رنز کی ذمے دارانہ اننگ کی بدولت زلمی مناسب ہدف دینے میں کامیاب۔ کراچی میں پی ایس ایل 10 کے آخری میچ کے سلسلے میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیتا، کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کا ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کراچی اب تک 2 جبکہ پشاور زلمی ایک فتح حاصل کر چکی۔

(جاری ہے)

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جارہے اس میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ٹاس کے موقع پر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر بولنگ کرنا چاہ رہے تھے، تاہم ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میچ جیتنے پر اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔ پچ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ 160 سے 170 اچھا اسکور ہوگا۔
                                                                                                                   
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات