قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب خان شیرپائو کا پوپ فرانسس کی وفات پر اظہار افسوس

پیر 21 اپریل 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب خان شیرپائو نے پوپ فرانسس کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی وفات کا سن کر دلی دکھ ہوا۔ آفتاب شیرپائو نے کہا کہ میں مسیحی برادری سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں۔آفتاب شیر پائو نے کہا کہ پوپ فرانسس نے بین المذاہب ہم اہنگی اور دنیا میں امن و امان کے لیے جو کاوشیں کیں وہ کبھی بھلائی نہ جا سکیں گی۔