Live Updates

ہار جیت کھیل کا حصہ ہے،کم بیک کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے،افتخار احمد

پیر 21 اپریل 2025 22:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) ملتان سلطانز کے کھلاڑی افتخار احمد نے کہا ہے کہ کرکٹ ہے ہار جیت کھیل کا حصہ ہے،ہم کم بیک کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

افتخار احمد نے کہا کہ ہم پہلے تین میچز ہار گئے ہیں،ایک میچ میں ہم 230 کرکے بھی ہم ہار گئے، باقی دو میچوں میں سکور زیادہ نہیں کر سکے،ہمارے پاس بہترین کھلاڑی ہیں،ہم کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،پی ایس ایل 10 میں پہلی جیت کا سفر ملتان سے شروع کریں گے۔

افتخار احمد نے کہا کہ ہمارا فوکس جیتنا ہے،جیتیں گے تو ہی ہم آگے کوالیفائی کریں گے،سلطانز کا ملتان اسٹیڈیم میں بہت اچھا ریکارڈ ہے، ہم ہوم کراؤڈ اور گراؤنڈ کے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جونیئرز کو تھوڑا قربانی دینا پڑتی ہے، کس کو کہاں کھلانا ہے یہ ٹیم منیجمنٹ پر ہے، موقع سب کو ملے گا۔قبل ازیں ملتان سلطان کے کھلاڑیوں نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔واضح رہے کہ ملتان سلطان اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ کل منگل کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات