
خیبر پختونخوا کے وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خلیق الرحمان کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز کاجائزہ اجلاس
پیر 21 اپریل 2025 22:40
(جاری ہے)
اس موقع پر وزیر ایکسائز کو تمام ضلعی ایکسائز دفاتر کے مقررہ اہداف اور محصولات کی وصولیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور محکمہ میں جاری مختلف انتظامی امور اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کی جانے والی اصلاحات سے بھی انہیں آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی کارکردگی کو سراہا تے ہوئے بتایا گیا کہ صوبائی وزیر ایکسائز کی سربراہی میںمحکمے کی پوری ٹیم نے اپنی محنت اور لگن کے باعث پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال 1.9 بلین روپے کی اضافی ریکوری کی ہے جو کہ مجموعی طور پر 107 فیصد بنتی ہے۔ صوبائی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انشاء اللہ آنے والے سالوں میں اس سے زیادہ لگن اور محنت کے ساتھ وصولیاں کر کے صوبے کی آمدن میں مزیداضافہ کیا جائے گا۔ وزیر ایکسائز نے مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے اور محصولات کی ریکوری کیلئے کوششیں مزید تیز کرنے کے احکامات بھی جاری کئے اور کہا کہ صوبہ بھر میں بڑے ٹیکس نادھندان کے خلاف قانون کے مطابق خصوصی مہم کا آغاز کیا جائے اسی طرح ٹوکن ٹیکس نادہندگان اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں /موٹر سائیکلوں اور رکشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریجنل ڈائریکٹرز ایکسائز اور ضلعی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران محکمہ کی کارکردگی اور محاصل وصولی مزید بہتر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائیں اورعوام کو بھی ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور کسی قسم شکایت کا موقع نا دیا جائے،صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی اور ڈیوٹی میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی، خلاف ورزی کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔مزید قومی خبریں
-
پی آر آئی سکیم میں ایکسچینج کمپنیاں بھی شامل، ترسیلات زر میں 100فیصد اضافہ متوقع
-
بجلی یونٹ پر 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
-
سندھ حکومت نے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ’’مریم کی دستک ‘‘ منصوبے کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،فیصل یوسف
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ایرانی سفارتخانہ کادورہ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
-
بغیرلائسنس ادویات کی فروخت اور ممنوعہ ادویات کی فروخت کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
-
وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے : مسرت چیمہ
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرخانیوال میں محرم الحرام پر مثالی انتظامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر
-
دین اسلام کے اسلامی سال کی ابتدا بھی قربانی سے ہے اور اختتام بھی قربانی سے،ثروت اعجاز قادری
-
چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین،طارق حسن و دیگر قائدین کا کراچی آمد پر بھرپور استقبال کیاجائے گا،ق لیگ کراچی
-
لاہور، سوشل میڈیا ایپ پر خریدار بن کر موبائل فونز، موٹر سائیکل ہتھیانے والا ملزم گرفتار
-
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایات پر ایکوا کلچر سے متعلق جائزہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.