
قدیمی باشندوں کو درپیش مشکلات وقار اور انصاف کے منافی، یو این چیف
یو این
منگل 22 اپریل 2025
02:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ کرہ ارض کے حیاتیاتی تنوع اور ماحول کی حفاظت میں قدیمی مقامی لوگوں کا اہم کردار ہے جن کے ناقابل انتقال حقوق یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا۔
قدیمی مقامی لوگوں کے مسائل پر اقوام متحدہ کے فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماحول کے تحفظ اور پائیدار استعمال سے متعلق ان لوگوں کے وضع کردہ طریقوں سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے۔
تاہم، دنیا بھر میں انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا ہے جو ان لوگوں کو انصاف اور وقار سے محروم رکھتی ہیں جبکہ موسمیاتی تبدیلی اور غیرقانونی کان کنی سے ان کی زندگیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، آلودگی اور حیاتیاتی تنوع کے نقصان جیسے مسائل قدیمی مقامی لوگوں پر ہی سب سے زیادہ اثرانداز ہو رہے ہیں جبکہ یہ مسائل پیدا کرنے میں ان کا کوئی کردار نہیں۔
(جاری ہے)
قدیمی مقامی لوگوں کے مسائل پر اقوام متحدہ کا مستقل فورم ادارے کی معاشی و سماجی کونسل کا اعلیٰ سطحی مشاورتی بورڈ ہے۔ اس کا قیام 28 جولائی 2000 کو عمل میں آیا اور اس کا مقصد ان لوگوں کی معاشی و سماجی ترقی، ثقافت، ماحول، تعلیم، صحت اور انسانی حقوق سے متعلق مسائل کو حل کرنا ہے۔
قدیمی لوگوں کے لیے خطرات
سیکرٹری جنرل نے قابل تجدید توانائی کی ٹیکنالوجی میں استعمال ہونے والی معدنیات کے حصول کی دوڑ کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قدیمی مقامی لوگوں کی زندگی اور رہن سہن پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔
ایسے بیشتر معدنی وسائل ایسی جگہوں پر ملتے ہیں جہاں ان لوگوں کا بسیرا ہوتا ہے۔ یہ وسائل حاصل کرنے کے لیے کی جانے والی کان کنی کے نتیجے میں ان لوگوں کے حقوق پامال ہو رہے ہیں۔سیکرٹری جنرل نے قدیمی مقامی لوگوں کے حقوق سے متعلق اعلامیے پر مکمل عملدرآمد کے ذریعے اس صورتحال کا ازالہ کرنے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اعلامیہ دنیا بھر میں ان لوگوں کی بقا، وقار اور بہبود کو تحفظ دینے کا خاکہ ہے۔
سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ میں قدیمی مقامی لوگوں کی شمولیت کو بڑھانے اور اسے مزید بامعنی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس ضمن میں، ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کی زندگی پر اثرانداز ہونے والے اہم فیصلوں میں خود انہیں بھی اعلیٰ سطحی نمائندگی دینا ہو گی اور ان کے مسائل پر قائم کردہ ٹرسٹ فنڈ کو مضبوط بنانا ہو گا۔ انہوں نے حکومتوں اور اداروں پر بھی زور دیا کہ وہ ان لوگوں کی قیادت، حقوق اور ضروریات پر توجہ دیں اور انہیں فیصلہ سازی کے ہر فورم میں جگہ دی جائے۔

منفرد شناخت کے اعتراف کی ضرورت
اس موقع پر فورم کی نومنتخب سربراہ الوکی کوٹیرک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدیمی مقامی لوگوں کے حقوق سے متعلق کی جانے والی باتوں کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں قدیمی مقامی لوگوں کی منفرد شناختوں کا اعتراف ہونا ضروری ہے۔ یہ لوگ اپنی مخصوص شناخت کے ساتھ ہی جینا اور ترقی کرنا چاہتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے اس فورم نے ان لوگوں کی آواز دنیا تک پہنچانے اور ان کی ترجیحات، دانائی اور خدشات کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ اس فورم کا قیام عالمی منظرنامے پر اپنی موجودگی اور نمائندگی کا اعتراف کرانے کے لیے ان لوگوں کی انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہے۔انہوں ںے کہا کہ قدیمی مقامی لوگوں کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے اعلامیے پر عملدرآمد کے لیے بہت کم کام ہوا ہے۔
دنیا بھر میں بہت سے قدیمی مقامی لوگ بدستور پسماندہ ہیں اور انہیں اپنی بقا اور مستقبل کے بارے میں کیے جانے والے فیصلوں میں شامل نہیں کیا جاتا اور اس طرح ان کی زمینوں، علاقوں، ثقافتوں اور مستقبل کو خطرات لاحق ہیں۔
اتحاد، دانائی اور عزم کی قوت
انہوں نے واضح کیا کہ قدیمی مقامی لوگوں سے متعلق اعلامیے کو قوانین اور پالیسیوں کا حصہ ہونا چاہیے اور ترقی، ماحولیاتی تحفظ اور قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو اس اعلامیے پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے قدیمی مقامی خواتین کو لاحق منفرد مسائل کا تذکرہ بھی کیا جنہیں نسلی تفریق، استعماریت اور پسماندگی کا سامنا ہے۔ حیاتیاتی تنوع کی محافظ، ثقافتی رہنماؤں اور تبدیلی لانے والی خواتین کی حیثیت سے ان کے کردار کا اعتراف ہونا اور انہیں درکار ضروری وسائل اور احترام دینا ضروری ہے۔
انہوں نے قدیمی مقامی لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم اکیلے نہیں ہیں۔ ہمارا اتحاد، دانائی اور عزم ہماری بہت بڑی قوت ہیں۔ آئیے متحد ہو کر آگے بڑھیں۔'
مزید اہم خبریں
-
پاکستان پر ممکنہ حملے کی تیاری، بھارت نے سرحدی علاقے خالی کروالیے
-
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی سکینڈل، خیبر پختونخوا ہ کے سرکاری بینک اکاﺅنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خوردبرد کا انکشاف
-
مانیٹری پالیسی کا اعلان 5 مئی کو کیا جائے گا، شرح سود میں کمی کا امکان
-
'پاکستان پہلے حملہ نہیں کرے گا، لیکن پیچھے بھی نہیں ہٹے گا'
-
بھارت کا بیانیہ عالمی سطح پر ناکام، دوست ملک ڈٹ کر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیرخارجہ
-
یمن: حوثیوں کے خلاف جنگ، امریکہ کو مہنگی پڑ رہی ہے
-
بھارتی رافیل طیاروں کی اپنی فضائی حدود میں پٹرولنگ، پاکستان ائیرفورس کی نشاندہی کرنے پر بھارتی طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر فرار ہوگئے
-
جنوبی وزیرستان، ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ،2 بچے جاں بحق ایک زخمی
-
ٹیکس کی ادائیگی میں تنخواہ دار طبقہ سرفہرست، مزید انکم ٹیکس لینے کا ہدف مقرر
-
مجھے تو سلمان صفدر سے ضروری ملنا تھا وہ کدھر ہیں،عمران خان نے ملاقات کیلئے آنے والے وکلاء سے پوچھا کہ آپ کیسے اندر آجاتے ہیں؟ علیمہ خان
-
ایسے اقدامات دشمن کیلئے قیمتی انٹیلی جنس معلومات فراہم کرسکتے ہیں
-
جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا میں کشیدگی کا فائدہ ہیکرز اٹھا سکتے ہیں، سائبر حملوں کے خدشات کے پیش نظرایڈوائزری جاری کردی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.