سعودی عرب میں چینی زبان پڑھانے والے مڈل اور ہائی سکولوں کی تعداد 174 ہوگئی

منگل 22 اپریل 2025 08:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) سعودی عرب میں چینی زبان پڑھانے والے مڈل اور ہائی سکولوں کی تعداد 174 تک پہنچ گئی ہے۔ 6 لاکھ سے زیادہ طلبہ چینی زبان سیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عکاظ کے مطابق وزارت تعلیم کا کہنا ہے 100 اساتذہ کو زبان کی تعلیم کے لیے چین بھیجا گیا ہے جبکہ چین سے 171 اساتدہ کو مملکت کے سکولوں میں چینی زبان پڑھانے کے لیے لایا گیا ہے۔وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ چینی زبان کا نصاب مملکت اور چین کے ماہرین نے تیار کیا ہے۔علاوہ ازیں الاخباریہ چینل نے کنگ سعود یونیورسٹی میں روانی سے چینی زبان بولنے والی طالبات کے حوالے سے ایک رپورٹ دی ہے۔