اسرائیل کا مغربی کنارے میں 5 نئی یہودی بستیاں قائم کرنے کے منصوبے کا اعلان

منگل 22 اپریل 2025 13:40

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء)اسرائیلی وزیر خزانہ بزالیل سموٹریچ نے مغربی کنارے میں 5 نئی یہودی بستیاں قائم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز غوش عتصیون کی ایک بستی میں سڑک کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ ہم نے مغربی کنارے کی طویل ترین سڑک کا افتتاح کیا ہے جو آباد کاری کو معمول بنانے کے سلسلیکی ایک اور کڑی ہے۔اسرائیلی وزیر نے کہا کہ غوش عتصیون میں 3,600 رہائشی یونٹس کی منظوری اور5 نئی یہودی بستیوں کے قیام کے منصوبے پر کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :