شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کا پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 22 اپریل 2025 13:44

شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کا پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء)سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ویٹی کن سٹیٹ کے سربراہ پوپ فرانسس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں سعودی رہنمائوں نے اپنے تعزیتی پیغامات بھیجے۔عرب ٹی وی نے رائل کورٹ کے ایک بیان سے متعلق آگاہ کیا۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان اور شہزادہ محمد نے ویٹیکن اسٹیٹ کے سربراہ پوپ فرانسس کی موت پر تعزیتی کیبل بھیجے ہیں۔ پوپ فرانسس پیر کے روز 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔