
بوسٹن میراتھون، تمام 18 پاکستانی رنرز نے دوڑ مکمل کی
کراچی کے رنر امین مکاتی نے مشکل ترین کورس پر 2 گھنٹے 48 منٹ کے شاندار وقت کے ساتھ تیز ترین رنر کا اعزاز حاصل کیا
منگل 22 اپریل 2025 13:56
(جاری ہے)
پاکستانی خواتین میں سارہ لودھی نے 3 گھنٹے 24 منٹ میں دوڑ مکمل کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا، انہوں نے کہا کہ ''میں چاہتی ہوں کہ میری بیٹیاں دیکھیں کہ خواتین کے لیے کوئی خواب ناممکن نہیں۔
اس سال بوسٹن میراتھون میں پاکستان کیلئے سب سے قابل فخر پہلو چھ پاکستانی رنرز کا ''سکس اسٹار فئنشر'' کا اعزاز حاصل کرنا تھا۔ دانش الہٰی، عدنان گاندھی، حرا دیوان، جمال خان، یسریٰ بخاری اور نزار نایانی نے دنیا کی چھ بڑی میراتھنز مکمل کر کے پاکستان کا جھنڈا بلند کیا اور سکس اسٹار فںشر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر سلمان خان نے پانچویں مرتبہ بوسٹن میراتھون مکمل کی وہ پہلے ہی سکس اسٹار فںشر کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ ڈاکٹر سلمان نے کہا کہ بین الاقوامی میراتھون مقابلوں میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی تعداد دیکھنا قابل فخر لمحہ ہے۔بوسٹن میراتھون میں مجموعی طور پر 18 پاکستانی رنرز نے حصہ لیا، جن میں سے 13 نے چار گھنٹے سے کم وقت میں میراتھون مکمل کی۔ یہ کارکردگی پاکستانی کھیلوں کے مستقبل کے لیے مثبت علامت ہے۔1897 سے جاری اس تاریخی مقابلے میں پاکستانیوں کی یہ شاندار شرکت ثابت کرتی ہے کہ ہمارے رنرز کسی سے کم نہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت اور نجی ادارے اس صلاحیت کو نکھارنے میں اپنا کردار ادا کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹائیگر ابھی زندہ ہے‘، عمر اکمل نے محمد عامر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
-
بولنا مجھے بھی آتا ہے لیکن بڑوں نے عزت کرنا سکھایا ہے: بابر اعظم
-
ڈینیئل مدویدیف اور کیسپررڈ میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
بابر اعظم اور رضوان کو بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے بھی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کا امکان
-
پاکستان اور بنگلادیش کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کا شیڈول جاری
-
بھارت: کرکٹ میچ کے دوران پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر نوجوان ہندو انتہاپسندوں کے ہاتھوں قتل
-
ملتان سلطانز پلے آف مرحلے کی دوڑ سے باہر ہو گئی
-
ملتان سلطانز پلے آف مرحلے سے باہر ہونے کے دہانے پر
-
عمران خان برصغیر کے سب سے بڑے ہیرو ہیں
-
پی ایس ایل 10 کے 18 ویں میچ کا ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیت لیا
-
آئی پی ایل، 14سالہ سوریہ ونشی نے سنچری بنا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا
-
والدین کی ذمہ داریاں کبھی بھی ففٹی ففٹی نہیں ہوتیں، ثانیہ مرزا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.