
ساہیوال کول پاور پلانٹ، توانائی، معیشت اور تعلیم میں ترقی کی علامت
منگل 22 اپریل 2025 15:28
(جاری ہے)
یہ ٹیکنالوجی کوئلے کے کم استعمال (15-20فیصد)، کاربن ڈائی آکسائیڈ میں کمی (25فیصد )، مضر ذرات کی 90فیصد صفائی، اور سلفر ڈائی آکسائیڈ کے 85فیصد اخراج کو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اس کے علاوہ نائٹروجن آکسائیڈ میں بھی 40فیصد کمی لائی گئی ہے، اور اخراج کی نگرانی کا جدید نظام نصب کیا گیا ہے تاکہ ماحولیاتی معیار پر مکمل عملدرآمد ممکن ہو۔ساہیوال پاور پلانٹ کی بدولت ملک میں بجلی کی قلت میں نمایاں کمی آئی ہے اور تقریباً 40 لاکھ گھرانوں کو مسلسل بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ اس سے نہ صرف صنعتیں چمک اُٹھی ہیں بلکہ پنجاب بھر میں کاروباری سرگرمیاں بھی بڑھ گئی ہیں۔پلانٹ نے مقامی معیشت کو فروغ دینے کے لیے مقامی سپلائرز اور کاروباروں کو شامل کیا ہے اور ہزاروں ملازمتوں کے مواقع پیدا کیے ہیں۔ سب سے اہم پہلو اس کا ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ہے جو جدید تربیتی پروگرامز کے ذریعے نوجوانوں کو توانائی کے شعبے میں مہارت دے رہا ہے۔ماحولیاتی تحفظ کے لیے بھی اہم اقدامات کیے گئے ہیں، جیسے80ہزاردرختوں کی شجرکاری، صاف ہوا کا منصوبہ، کسانوں کے لیے ٹیوب ویل اور صحت و تعلیم کے لیے کمیونٹی پروگرامز،ساہیوال پاور پلانٹ صرف ایک بجلی گھر نہیں، بلکہ پاکستان کے روشن، خوشحال اور ماحولیاتی طور پر محفوظ مستقبل کی جانب ایک مضبوط قدم ہے۔ یہ ماڈل پاکستان کو توانائی کے خود کفیل مستقبل کی جانب لے جانے کی روشن راہ فراہم کرتا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھائیں ہر ممکن سہولت دیں گے ، چوہدری شافع حسین
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,400 روپے کی کمی ریکارڈ
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
-
پاکستان کی ترقی کے لئے وزیراعظم اورسپہ سالار کا کردارقابل تحسین ہے،میاں زاہد حسین
-
سیمنٹ کی کم از کم ریٹیل قیمت مقرر کردی گئی،ایف بی آر نے کم از کم قیمت کا ایس آر او جاری کردیا
-
مرغی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ،کارٹل بنانے پر 8بڑی ہیچریوں کو 15کروڑ روپے جرمانہ
-
اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب، شرح سود میں کمی کا امکان
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 1474 پوائنٹس کی کمی
-
بینکس (کل )بند رہیں گے
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت مستحکم ،فارمی انڈے مہنگے
-
سٹیٹ بینک زری پالیسی کا اعلان 5 مئی کو کرے گا
-
چائے کی ملکی درآمدات میں مارچ کے دوران 0.3 فیصد کی کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.