تنظیم گزٹیڈآفیسر زایسوسی ایشن نیلم کے نو منتخب عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

منگل 22 اپریل 2025 16:48

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء)تنظیم گزٹیڈآفیسر زایسوسی ایشن نیلم کے نو منتخب عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ مرکزی صدر تنظیم جریدہ آفیسر ز ایسوسی ایشن انجینئر یاسر گیلانی نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ضلعی صدر نوید موسیٰ خان،سکندر خان جنرل سیکرٹری،ڈاکٹر وقاص سینئر نائب صدر،الطاف اعوان نائب صدر،ڈاکٹر سجاد نائب صدر،مرزا نصیر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،افتخار گیلانی جوائنٹ سیکرٹری،ثاقب اعوان ایڈیشنل سیکرٹری،امتیاز لون سیکرٹری مالیات،شمس الزمان سیکرٹری اطلاعات نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر نیلم ندیم احمد جنجوعہ،ایس پی خواجہ محمد صدیق سمیت بڑی تعداد میں آفیسران و اہلکاران نے شرکت کی وادی نیلم کے ضلعی ہیڈکوارٹر آٹھ مقام میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر تنظیم جریدہ آفیسران سید یا سر گیلانی نے کہا کہ بیوروکریسی ریاستی نظام حکومت چلانے میں ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتی ہے جو عوام اور حکومت کے درمیان بہترین کردار ادا کرتی ہے پاک فوج کے بعد بیوروکریسی دوسری دفاعی لائن ہے۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر میں فطری انتشار پھیلا کر نفرت پیدا کی جارہی ہے بیوروکریسی کو بد نام کرنے کی کوششیں کی جارہی اشرافیہ کے الفاظ سے پکارا جاتا ہے حالانکہ بیوروکریسی انتہائی نامساعد حالات میں فرائض کی انجام دہی کررہی ہے ریاستی عوام کی خدمت ہمارے نصب العین میں شامل ہے سید یاسر گیلانی نے کہا کہ جریدہ آفیسران کے حقوق کے تحفظ کے لئے کوئی کوتا ہی برداشت نہیں کریں گے بیورو کریسی ریاست کے اندر بسنے والے اپنے عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں رہتی ہے تقریب سے ڈپٹی کمشنر نیلم ندیم احمد جنجوعہ،ضلعی صدر نوید موسیٰ انجم،ضلعی جنرل سیکرٹری انجینئر سکندر خان مغل نے بھی خطاب کیا اس سے قبل مرکزی صدر کا تقریب میں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تنظیم گزٹیٹڈ آفیسرز ایسوسی ایشن نیلم کی نومنتخب باڈی کے صدر ڈی ایف او نوید موسی انجم، سیکرٹری جنرل مہتمم برقیات سکندر مغل،سینئر نائب صدر ڈاکٹر وقاص احمدبٹ ویٹرنری آفیسر،نائب صدرنائب مہتمم شاہرات الطاف اعوان،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ملک ثاقب اعوان ریذیڈنٹ انجینئر پی ڈی او،جوائنٹ سیکرٹری آفیسر سوشل ویلفیئر سید افتخار گیلانی،سیکرٹری مالیات پرنسپل کالجز امتیاز لون،سیکرٹری اطلاعات شمس الزمان زراعت آفیسر نے اپنے اپنے عہدوں کاحلف اٹھالیا۔

تقریب میں مرکز ی سیکرٹری جنرل ارتضی قریشی،ایس پی خواجہ صدیق احمد، مہتمم عمارات سردار امتیاز،صدر ڈسٹرکٹ بار نیلم بشارت میر ایڈووکیٹ،ڈی ایف او سردار اکرم، صحافیوں سمیت دیگر آفیسران وسول سوسائٹی کے عمائدین نے بھرپورشرکت کی۔

متعلقہ عنوان :