تلہ گنگ ،مستحق و نادار طلباء میں سکول یونیفارم تقسیم کئے

منگل 22 اپریل 2025 17:01

تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) گورنمنٹ ہائی سکول مورت، تلہ گنگ میں زیر تعلیم مستحق و نادار طلباء میں سکول یونیفارم سوشل ویلفیئر کونسل تلہ گنگ اور ہیڈ ماسٹر ملک اویس اور سینئر ٹیچر قمر عباس نے نادار طلباء میںتقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممبران کا کہنا تھا کہ سوشل ویلفیئر کونسل کے ممبران کی جانب سے سرکاری طلباء کو یونیفارم و سٹیشنری کی فراہمی جاری رہے گی، تاکہ غریب کا بچہ وسائل کی کمی کے باعث تعلیم سے محروم نہ رہے۔\378

متعلقہ عنوان :