ڈیرہ اسماعیل خان ، ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے28سالہ نوجوان کو قتل کردیا

منگل 22 اپریل 2025 18:36

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) تھانہ ہتھالہ کی حدود میر بازی کے قریب تین نامعلوم مسلح ملزمان نے گھرجانےوالے باپ بیٹا سے موٹرسائیکل اور 2لاکھ روپے کی نقدی چھین لی ، مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے28سالہ بیٹے کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ہتھالہ کی حدود میر بازی کے قریب تین نامعلوم مسلح ملزمان نے گندم کا بھوسہ خرید کر موٹرسائیکل پر وانڈا ملا خیل گھر آنےوالے زکی اللہ اور اس کے بیٹے عرفان اللہ کو روک لیا، اور ان سے موٹرسائیکل اور 2لاکھ روپے کی نقدی چھین لی ، دوران مزاحمت مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 28سالہ بیٹا عرفان اللہ مروت جاں بحق ہوگیا جبکہ زکی اللہ مروت زخمی ہوگیا، واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔\378