چنیوٹ ،میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر شادی ہالز کی انتظامیہ کے خلاف ایکشن

منگل 22 اپریل 2025 18:36

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) اسسٹنٹ کمشنر لالیاں ڈاکٹر محمد انس سعید نے میرج ہالزکی انسپکشن کرکے ون ڈش اور وقت کی پابندی پر عملدرآمد کو چیک کیا۔انہوں نے میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر شادی ہالز کی انتظامیہ کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے جرمانہ کیا۔انہوں نے کہا کہ میرج ایکٹ پر عملدرآمدمیں زیروٹالرنس ہے لہذا وقت اور ون ڈش کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء انہوں نے ریڑھی بازار سمیت مختلف علاقوں کی مارکیٹوں،بازاروں میں کھانے پینے کی اشیاء کی مقررہ نرخوں کے مطابق فروخت اور نرخنامے آویزاں ہونے کی جانچ پڑتال کی۔انہوں نے مقررہ سے زائد نرخ پر فروخت پر موقع پر ہی ایکشن لیا۔انہوں نے کہا کہ اوورچارجنگ کی کوئی گنجائش نہیں اور باربار خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :