سی پی او ملتان کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل میرٹ پر حل کرنے کی ہدایت

منگل 22 اپریل 2025 18:49

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے کھلی کچہری کا انعقادکیا جہاں انہوں نےشہریوں کے مسائل سنے اور میرٹ پر انکے حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔ترجمان پولیس کے مطابق منگل کے روز سی پی او نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا میرٹ پر فوری ازالہ کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

(جاری ہے)

اس دوران گفتگو کرتے ہوئے صادق علی ڈوگر نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا بروقت ازالہ اولین ترجیح ہے جس میں کسی صورت کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات میں تیزی لانے کا حکم دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوران ڈیوٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب افسران و اہلکاروں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے اجتما عی و انفرادی حقیقی مسائل کے حل کے لیے ہمارے دفاتر ہر وقت کھلے ہیں۔شہریوں نے اپنے مسائل توجہ سے سننے، ان کے حل کیلئے یقین دہانی کروانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سی پی او کاشکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :