ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف کی زیر صدارت ایجوکیشن کونسل کا اجلاس

منگل 22 اپریل 2025 18:49

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف کی زیر صدارت ایجوکیشن کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں متعلقہ ادارے کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تعلیمی اصلاحات، سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، اساتذہ کی تربیت اور طلبہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سکولوں میں سہولیات کی بہتری اور نصاب کی جدید تقاضوں سے ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس کےدوران مختلف تعلیمی منصوبوں پر پیش رفت کابھی جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :