اوستہ محمد، بلوچستان کے زمیندار چھ متنازعہ کینالوں کے خلاف سکھر کے لیے روانہ

منگل 22 اپریل 2025 21:50

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2025ء) بلوچستان کے زمیندار بھی جاگ گئے چھ متنازعہ کینالوں کے خلاف سکھر کے لیے روانہ ۔سندھ کیساتھ ہیں ان کینالوں کے نکلنے سے بلوچستان کو بھی نقصان ہے۔تفصیلات کے مطابق زمیندار ایسوسی ایشن بلوچستان کا قافلہ پنجاب سے چھ کینالز نکالنے کے خلاف سکھر میں احتجاجی دھرنے میں شرکت کیلئے اوستامحمد سے زمیندار ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری جمیل احمد رند کی قیادت میں روانہ ہوگیا یے ۔

(جاری ہے)

کھر تھر کینال کے مقام پر صوبائی جنرل سیکریٹری جمیل احمد رند کی قیادت میں زمینداروں نے پنجاب کے خلاف اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے سکھر کے لیے روانہ ہوگئے انہوں نے کہا کہ ان کینالوں کے نکالنے سے نہ صرف سندھ کو نقصان ہوگا بلکہ بلوچستان کو بھی زرعی پانی کا نقصان ہے انہوں نے کہا کہ ہم سندھی بھائیوں کے ساتھ ہیں وفاق حالات خراب نہ کریں ملک کو کچھ بھی ہوا اس کے ذمہ دار مرکزی حکومت اور پنجاب ہے ہمیشہ ان کا سلوک چھوٹے صوبوں سے رہا ہے جس کی ہم مزمت کرتے ہیں یہ چھوٹے صوبوں سے زیادتی ہے پنجاب ویسے کہتاہیمیں بڑا بھائی ہوں لیکن بڑا پن نہیں دیکھاتا ہے ہم اپنے حق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گی