
چیٹ جی پی ٹی نے خاتون کے کمرے کا نقشہ ہی بدل دیا
کامیا نے اپنے ویڈیو میں بتایا کہ یہ کمرہ نہ صرف میری پسند کے مطابق بلکہ، میرے والدین کے لیے بھی ایک خاص تحفہ تھا
منگل 22 اپریل 2025 22:34

(جاری ہے)
چیٹ جی پی ٹی نے کمرے کے لے آؤٹ، تھیم، اور سجاوٹ کے لیے خیالات پیش کیے۔ اس نے کامیا کی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے آئیڈیاز دیے جنہوں نے ان کے خوابوں کو عملی شکل دے دی۔
کامیا کا خواب اور ضرورت تھا ایک سادہ، پر سکون، مگر ذاتی انداز کا گوشہ۔ کامیا نے اپنے ویڈیو میں بتایا کہ یہ کمرہ صرف ان کی پسند کے مطابق ہی نہیں بلکہ، ان کے والدین کے لیے بھی ایک خاص تحفہ تھا۔چیٹ جی پی ٹی نے انہیں مشورہ دیا کہ لکڑی کے فرش کے ساتھ مطابقت رکھنے کے لیے دیواروں پر ارتھ ٹون کا استعمال کریں۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنے کمرے کو اپنے منتخب یا پسندیدہ انداز میں تبدیل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا، جہاں یادوں سے جڑے فریم، آرٹ ورک، اور سادہ لیکن دلکش اشیاء شامل ہوں۔کامیا نے چیٹ کے دوران اپنے خیالات، فرنیچر اور لائٹنگ کی تصاویر بھی شیئر کیں، جنہیں اے آئی نے کمرے کے خاکے میں خوبصورتی سے سمو دیا۔چیٹ جی پی ٹی نے نہ صرف رنگوں کا انتخاب کیا بلکہ وال آرٹ کی پلیسمینٹ، فرنیچر کی ترتیب، اور نیون سائن بورڈ جیسے تخلیقی عناصر کو بھی بڑی خوبصورتی سے شامل کیا۔جب کامیا نے اپنے والدین کو مکمل طور پر بدلے ہوئے کمرے کا سرپرائز دیا، تو ان کی آنکھوں میں حیرت اور خوشی کا امتزاج دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔ یہ وہ لمحہ تھا جو صرف ایک کمرے کی سجاوٹ نہیں بلکہ ایک بیٹی کی محبت، تخلیق، اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جڑی کہانی بن گیا۔کامیا نے ویڈیو کیپشن میں جذباتی انداز میں لکھا، ’Honestly, this is insane‘ ایک خیال جو برسوں سے میرے ذہن میں تھا، صرف ایک چیٹ کے ذریعے حقیقت بن گیا۔اے آئی نے مجھے سیکھنے اور جاننے کے نئے زاویے دکھائے۔ یہ سب اپنے والدین کے لیے کیا، ان کا ردعمل سب سے خوبصورت تھا۔ اپنی تمام یادوں کے ساتھ اپنا ذاتی گوشہ بنا لیا ہے۔ میں شکر گزار بھی ہوں اور اے آئی سے تھوڑا خوفزدہ بھی!’یہ ویڈیو وائرل ہوگئی، اور صارفین نے کامیا کی تخلیقیت اور اے آئی کے استعمال کو خوب سراہا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
دبئی اور شارجہ کے درمیان نئی انٹرسٹی بس سروس کا اعلان
-
مودی سرکار پہلگام کال فلیگ آپریشن کی ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار
-
پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی سرکار خوف و ہراس میں مبتلا
-
متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کی کینیڈا کے وزیر اعظم کو کامیابی پر مبارکباد
-
سعودی عرب کا غیر قانونی حجاج اور سہولتکاروں کیلئے سخت سزاؤں کا اعلان
-
اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے، 5 بچوں سمیت 44 فلسطینی شہید
-
روس نے یوکرین میں 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا
-
اسرائیل لائیوٹی وی پرغزہ میں نسل کشی کا ارتکاب کررہا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل
-
کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان، بھارت کے کسی بھی اقدام کی حمایت کریں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت، پہلی مسلم خاتون مہاراشٹر ریاست کی آئی اے ایس افسر بننے میں کامیاب
-
انتخابات، لبرل پارٹی نے کامیابی کا اعلان کردیا
-
یوکرین تنازعہ جاری رہا تو ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوسکتا ہے ، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.