فیصل آباد ،کرین سے گر کر محنت کش جان کی بازی ہار گیا

منگل 22 اپریل 2025 22:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2025ء) جھمرہ روڈ پر نشاط آباد پل کے قریب فیکٹری میں کام کرتے ہوئے کرین سے گر کر محنت کش جان کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ جھمرہ روڈ پر نشاط آباد پل کے قریب سٹیل مل فیکٹری میں محنت کش احتشام کرین پر چڑھ کر کام کر رہا تھا کہ اچانک پائوں پھسلنے سے کرین سے گر کر بری طرح زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :