صوبائی وزیرلیبر/ چیئرمین گورننگ باڈی پیسی فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت پیسی گورننگ باڈی کا 168واں اجلاس

منگل 22 اپریل 2025 23:33

صوبائی وزیرلیبر/ چیئرمین گورننگ باڈی پیسی فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء)پنجاب سوشل سکیورٹی (پیسی) گورننگ باڈی کا 168واں اجلاس صوبائی وزیر لیبر / چیئرمین گورننگ باڈی پیسی فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت پنجاب سوشل سکیورٹی ہیڈآفس میں منعقد ہوا۔ سیکرٹری لیبر نعیم غوث، کمشنرپنجاب سوشل سکیورٹی محمد علی ود یگرتمام ممبرز گورننگ باڈی پیسی بھی اجلاس میں موجود تھے۔

اجلاس میں مزدوروں کی فلاح کے لئے اہم فیصلے، نئی اصلاحات کی منظوری دی گئی۔ دو یا دو سے زیادہ ملازمین والے صنعتی و کمرشل ادارے سوشل سکیورٹی سے رجسٹرڈ ہوں گے۔ پنجاب سوشل سکیورٹی گورننگ باڈی نے باقاعدہ منظوری دے دی۔ اب 5 نہیں، 2 ملازمین پرسوشل سکیورٹی رجسٹریشن کروانا لازم ہو گی۔گورننگ باڈی کے اس فیصلے سے لاکھوں مزدور سوشل سکیورٹی سہولیات سے مستفید ہوں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی پرائیویٹ پریکٹس (آئی پی پی) کیلئے نئی اصلاحات کی منظوری دی گئی۔ آمدن مزدووں کی فلاح اور ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن پر خرچ ہو گی۔رحمت للعالمین کارڈیک سٹی کی تعمیر کے لئے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام اور چیف ایگزیکٹو آفسیراور پراجیکٹ ڈائریکٹر کی آسامیوں کی منظوری بھی دے دی گئی۔ صوبائی وزیر لیبر/ چیئرمین گورننگ باڈی پیسی فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا تھا کہ مزدوروں کی فلاح وبہبود کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو علاج و معالجہ کی ایک چھت تلے سہولیات کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارڈیک سٹی منصوبہ۔حکومت پنجاب کا مزدوروں کیلئے ایک انمول تحفہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :