وزیراعلیٰ نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کو30ستمبر تک فنکشنل کرنے کا ہدف دےدیا

پیرا کو مئی میں لاہورڈویژن جبکہ 14اگست تک تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں فنکشنل کردیا جائیگا، پیرا تجاوزات کے خاتمے، پرائس کنٹرول اوردیگر امورسرانجام دے گی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 22 اپریل 2025 19:37

وزیراعلیٰ نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کو30ستمبر تک فنکشنل ..
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 22 اپریل 2025ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ( پیرا ) کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے زیر اہتمام ٹریننگ ونگ قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کو 30 ستمبر تک صوبہ بھر میں فنکشنل کرنے کا ہدف مقرر کر دیا۔

پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی مئی میں لاہورڈویژن میں فنکشنل ہوگی۔ ” پیرا “ تجاوزات کے خاتمے، پرائس کنٹرول اوردیگر امورسرانجام دے گی۔

(جاری ہے)

14اگست تک ” پیرا “ کو تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں فنکشنل کردیا جائے گا۔ ” پیرا “ 519 انفورسمنٹ افسران اوردیگر سٹاف کی ابتدائی ٹریننگ مکمل کرلی گئی۔

” پیرا “ کے ڈائریکٹر جنرل نے سٹاف ورکنگ اوردفاتر کے قیام سے متعلق آگاہ کیا۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے لوکل اورفارن انویسٹر کے لئے آسان اورقابل عمل منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی اور معدنیات کے خزانے کی سرویلنس موثر بنانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کا جا ئزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں راک سالٹ سے ویلیو ایڈڈمصنوعات کیلئے سپیشل اکنامک زون کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پلسر گولڈ اور آئرن سے متعلق جامع بزنس پلان طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں قائد آباد میں سپیشل اکنامک زون کو 10 سال کے لئے ٹیکس فری قرار دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ قائد آباد سپیشل اکنامک زون میں بنیادی انفراسٹرکچر بھی فراہم کیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنک سالٹ کو خام کی بجائے ویلیو ایڈڈ پراڈ کٹس کی شکل میں ایکسپورٹ کو ترجیح دی جائیگی۔ چنیوٹ میں 261 ملین ٹن آئرن کے معدنی ذخائر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا پلسر گولڈ پراجیکٹ سے 33 ہزار کلو گرام سونا حاصل کیاجاسکتا ہے۔ پلسر گولڈ پراجیکٹ کیلئے انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے منطوری دے دی ہے۔