
این آئی آر سی کی جانب سے پہلی مرتبہ عالمی یوم مزدور کے موقع پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کااعلان
منگل 22 اپریل 2025 20:45
(جاری ہے)
اس کانفرنس میں افتتاحی خطاب چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کریں گے، جس کے بعد معروف قانون دان بیرسٹر ظفراللہ خان ’’اسلام میں مزدور اور آجر کے حقوق و فرائض‘‘ پر خطاب کریں گے۔
سپریم کورٹ کے معزز جج جناب جسٹس جمال خان مندوخیل "پاکستانی عدلیہ کی مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے کاوشوں’’ پر کلیدی خطاب کریں گے۔ کانفرنس کے دوران مختلف سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا جن میں مزدوروں اور مالکان کے درمیان تعلقات، صنعتی مکالمہ، اور متبادل تنازعات کے حل جیسے اہم موضوعات پر سیر حاصل بحث کی جائے گی۔تکنیکی نشست اول کی صدارت سابق جج سپریم کورٹ جسٹس (ر) خلیل الرحمن رمدے کریں گے جبکہ اس سیشن میں مختلف صنعتی اداروں کے مالکان اور مزدور یونینز کے رہنما شامل ہوں گے۔ اس نشست کی نظامت سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سلمان منصور صدیقی کریں گے۔دوسری تکنیکی نشست میں "انڈسٹریل ریلیشنز ایکٹ 2012 کے تحت شکایات کے ازالے’’ اور "آئی ایل او کنونشنز سے مطابقت کے لیے پاکستان کی کوششیں’’ جیسے موضوعات زیرِ بحث آئیں گے۔ اس سیشن کی صدارت وفاقی وزیر برائے وزارتِ سمندر پار پاکستانی و افرادی قوت چوہدری سالک حسین کریں گے جبکہ سیشن میں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ عمران شفیق میڈیٹر کا کردار ادا کریں گے۔اختتامی سیشن ’’پاکستان میں مزدور قوانین کی عالمی معیار سے ہم آہنگی کے لیے حکومتی اقدامات‘‘ ہوگا جس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن، اور مزدور امور کے ماہر افتخار احمد کے خطابات شامل ہوں گے۔ کانفرنس کے اختتام پر تمام معزز مہمانوں کو اعزازی شیلڈز اور گلدستے پیش کیے جائیں گے جبکہ شرکاء کے لیے ظہرانے کا بھی اہتمام ہو گا۔چیئرمین این آئی آر سی نے کہا ہے کہ یہ کانفرنس مزدوروں کے حقوق کے فروغ اور صنعتی ہم آہنگی کے قیام کی جانب ایک تاریخی قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک سوچ ہے، جو تبدیلی کو ہم آہنگی، مکالمے اور باہمی احترام کے ذریعے اپنانے کا پیغام دیتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
بھارت کی دوغلی سفارتکاری، شنگھائی تعاون کانفرنس میں ایران کا ساتھ دینے سے انکار
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کا صنعتی اور مائنز ورکرز کے بچوں کیلئے اعلی تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم کا اعلان
-
راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج
-
ایران اسرائیل کشیدگی، صرف 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ
-
وفاق نے تمام ترقیاتی منصوبے سندھ کو واپس نہ کیے تو پیپلزپارٹی بجٹ کی حمایت نہیں کرے گی، مراد علی شاہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کمیٹی تشکیل، کمیٹی ہفتہ وار بنیاد پر اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.