ہیلتھ سروسز اکیڈمی کا شفاف بھرتی کا سنگ میل: 77 آسامیوں کے لیے 7 ہزار امیدواروں کا سکریننگ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل

منگل 22 اپریل 2025 20:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء)ہیلتھ سروسز اکیڈمی(ڈگری عطاء کرنے والا ادارہ)نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے تحت چلنے والے صحت مراکز میں ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل سٹاف کی 77 آسامیوں پر بھرتی کے لئے شارٹ لسٹ کیے گئے 7 ہزار سے زائد امیدواروں کے سکریننگ ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل کر لیا ہے ، تمام امیدواروں کو سکریننگ ٹیسٹ میں یکساں مواقع فراہم کیے گئے ، نتائج مرتب کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کو 77 اہل امیدواروں کی بھرتی کی سفارش بھجوائی جائے گی۔

ہیلتھ سروسز اکیڈمی (ایچ ایس ای) کے کنٹرولر امتحانات ندیم سجاد کیانی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد علی خان کی قیادت میں ایچ ایس اے جدید ٹیکنالوجی، او ایم آر سسٹمز اور شفاف پالیسیوں کے تحت بھرتی کے عمل کو مکمل کرتی ہے، ایچ ایس اے نے اپنی شفافیت کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے تحت چلنے والے صحت مراکز میں ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل سٹاف کی 77 آسامیوں پر بھرتی کے لئے شارٹ لسٹ کیے گئے 7 ہزار سے زائد امیدواروں کے سکریننگ ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل کر تے ہوئے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ندیم سجاد کیانی نے بتایا کہ امیدواروں کے لئے اس سکریننگ کا عمل عالمی معیارات کے مطابق انجام دیا گیا جس میں جدید اسسمنٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا تا کہ کسی بھی قسم کی غلطی یا بدعنوانی کا امکان ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ او ایم آر سسٹمز کے ذریعے نہ صرف تحریری امتحانات کی شفافیت کو یقینی بنایا گیا بلکہ امیدواروں کی حقیقی صلاحیتوں کا بھی مؤثر انداز میں جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ سروسز اکیڈمی کا مقصد میرٹ کی بنیاد پر موزوں امیدواروں کا انتخاب یقینی بنانا ہے تاکہ صحت عامہ کے منصوبوں میں قابل اور ہنر مند افراد کو شامل کیا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات ایچ ایس اے ڈاکٹر خالد اقبال ملک کی سربراہی میں شعبہ امتحانات کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت امیدواروں کا سکریننگ ٹیسٹ کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد کے صحت مراکز ،ہسپتالوں ، ڈسنسریوں اور میڈیکل سینٹرز میں سینئر میڈیکل آفیسر /پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ ،گائناگالوجسٹ ، میڈیکل آفیسر (میل)، میڈیکل آفیسر (فی میل) ، ڈینٹئل سرجن ، فارما کوویجیلنس آفیسرز ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن / پراجیکٹ مانیٹر آفیسر، ویب مینجر ، ڈائیور ، ڈسپیچ رائڈر ، وارڈ سرونٹ ، آیا ، وویمن میڈیکل آفیسر ، میڈیکل آفیسر ،ایمبولنیس ڈرائیور اور وارڈ بوائے کی 77 آسامیوں پر بھرتیوں کے لئے اپلائی کیے گئے امیدواروں میں سے 7 ہزار امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جن کا سکریننگ ٹیسٹ دو دنوں میں مکمل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :