ڑ* ایپکا کوئٹہ کے سابق کابینہ کا بحال کرنا خوش آئند ہے ، غلام سرورمینگل

منگل 22 اپریل 2025 20:55

۳کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2025ء)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کالج آف ٹیکنالوجی یونٹ کے صدر غلام سرورمینگل سینئر نائب مہراللہ سمالانی سعید احمد خلجی محمد انور شاہوانی راشد گل جنرل سکریٹری کلیم اللہ کاکڑ نصراللہ بنگلزئی عبدالسعید رئیسانی پیرجان بلوچ محمدعباس قمبرانی عبیداللہ فاروق سعداللہ خان محمدعابد گل محمد رئیسانی حافظ جاویدپراچہ محمدیوسف زرکون حاجی خالد خان اور دیگر نے ایپکا بلوچستان کے صدر حاجی اصغر بنگلزئی کی جانب سے ایپکا کے ممبران کو مختلف ڈیپارٹمنٹس میں درپیش مسائل اورآنے والے بجٹ میں مرکزی اور صوبائی تحریک کے کامیاب بنانے کیلئے ایپکا کوئٹہ کے سابق کابینہ کو عارضی بحال کرنیکا خیر مقدم کرتے ہوے کہاکہ گزشتہ چند دنوں سے ایپکا کوئٹہ کا کابینہ نہ ہونے سے ملازمیں کے مسائل التوا کے شکارتھے کوئٹہ جیسے بڑے شہر میں ملازمیں کا نمائندہ تنظیم ایپکا اپنے چند ناعاقبت اندہش دوستوں کی وجہ سے مکمل بند گلی میں جاچکی تھی ایپکا کے صوبای صدر حاجی اصغر بنگلزئی نے آج ایپکا کوئٹہ کے سابق کابینہ کا بحال کرکے مدبرانہ فیصلہ کیاہے جس سے کوئٹہ میں ملازمین میں خوشی لہر دوڑ گئی اور ملازمِ دشمن قوتوں میں لرزہ طارہی ہوچکا ہے۔