S پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اور اچھی خبر

بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ ڈویلپمنٹ اور انٹرنیشنل ایجوکیشن ٹیکنالوجی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

منگل 22 اپریل 2025 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2025ء) پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اور اچھی خبر، بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ ڈویلپمنٹ اور انٹرنیشنل ایجوکیشن ٹیکنالوجی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ،معاہدے پر بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے چیئرمین قیصر نواب اور جی ایم انٹرنیشنل ایجوکیشن ڈائون شاؤفائی کے درمیان دستخط ہوئے ۔

(جاری ہے)

معاہدے کے جاری اعلامیہ کے مطابق معاہدے کے تحت جولائی میں تربیت کا پائلٹ پائلٹ پروجیکٹ روع کیا جائے گا پاکستان کے نوجوانوں کو دور حاضر کی جدید ترین فنی تربیت فراہم کی جائے گی نوجوانوں کو صنعتی شعبے میں ہنر مند بنانے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

جی ایم قیصر نواب کے مطابق معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان امور نوجوان اور صنعت کے شعبوں میں تعاون بڑھائے گا معاہدے سے پاکستان میں نوجوانوں کو جدید ترین فنی تربیت فراہم کی جا سکے گی پاکستان کی آبادی میں 10 کروڑ افراد کی عمر 30 سال سے کم ہے۔ ڈائون شاہ فائی کے مطابق معاہدہ ایڈوانس ٹیکنیکل تربیت کے لیے اہمیت کا حامل ہے چین پاکستانی نوجوانوں کی تربیت میں تعاون جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :