کے پی،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورازم اتھارٹی کو عہدے پر بحال کرنے کی سفارش

منگل 22 اپریل 2025 21:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء) خیبر پختون خوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی گاڑیوں کی مشیرِ سیاحت کے دفتر کے زیرِ استعمال ہونے سے متعلق ابتدائی انکوائری رپورٹ سامنے آ گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مشیرِ سیاحت اپنے نام پر جاری کی گئی گاڑیوں سے خود لاعلم تھے، ڈپٹی ڈائریکٹر حسنین خان کے خلاف مس کنڈکٹ کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

(جاری ہے)

انکوائری رپورٹ میں حسنین خان کو عہدے پر بحال کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مشیرِ سیاحت کے دفتر سے جاری کی گئی گاڑیوں کی انکوائری کی جائے، گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال اور اختیارات کے غلط استعمال کی تحقیقات کی جائیں۔رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔