ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایوننگ جائزہ اجلاس منعقد

منگل 22 اپریل 2025 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایوننگ جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں جاری پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ فرائض منصبی میں کوتاہی برتنے اور کمزور کارکردگی دکھانے والے عملے کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کو ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز کے حوالے سے بھی تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اظہر شہزاد نے سختی کے ساتھ ہدایات دی کہ جن ورکرز کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں وہ اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دیں بصورت دیگر ہم اپنے بچوں کے بہتر مفاد پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کریں گے حکومت کی جانب سے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سخت ہدایت دی گئی ہیں اس لیے ورکرز پر لازم ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے صحیح معنوں میں پولیو مہم کو کامیاب کریں تاکہ ہم ضلع جعفر آباد کو پولیو کی خطرناک وبا سے اپنے بچوں کو محفوظ رکھ سکیں، ہمیں مزید سنجیدہ اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے کوتاہی اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی پولیو ورکرز کو فیلڈ کے دوران جن مشکلات کے حوالے سے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان کے متعلق بھی ہمیں آگاہی فراہم کی جائے تاکہ ٹھوس بنیادوں پر ان مسائل کا حل تلاش کر کے پولیو مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :