Live Updates

’مجھے معلوم تھا کہ پشاور زلمی کا پارٹ ٹائمر ہی بولنگ کرے گا‘ خوشدل شاہ

بابر اعظم ان کے اہم بیٹر ہیں انہیں آؤٹ کرکے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے‘میچ کے بعد گفتگو

بدھ 23 اپریل 2025 12:35

’مجھے معلوم تھا کہ پشاور زلمی کا پارٹ ٹائمر ہی بولنگ کرے گا‘ خوشدل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء) پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ کا کہنا ہے کہ مجھے معلوم تھا کہ پشاور زلمی کا پارٹ ٹائمر ہی بولنگ کرے گا۔کراچی کنگز نے گزشتہ روز پشاور زلمی کے خلاف میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی، کراچی کنگز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا جانے والا 148 رنز کا ہدف آخری اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

خوشدل شاہ کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے خوشدل شاہ نے کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ ان کے مین بولرز کے اوورز ختم ہوچکے ہیں اور کوئی پارٹ ٹائم ب ولر ہی آخری اوور کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ان کے اہم بیٹر ہیں انہیں آؤٹ کرکے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔خوشدل شاہ کا کہنا تھا کہ میں اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کرکے لطف اندوز ہورہا ہے، بولنگ میں کارکردگی اچھی ہورہی ہے۔واضح رہے کہ خوشدل شاہ 23 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور چار اوورز میں 20 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات