سعودی عرب میں فالکنری، ہنٹنگ ایکسپو 9 اکتوبرمیں ہوگی

یہ عالمی ایونٹ دنیا بھرسے فالکنری اورشکارکے شوقین افراد کو اکھٹا کرتا ہے، عرب میڈیا

بدھ 23 اپریل 2025 12:35

سعودی عرب میں فالکنری، ہنٹنگ ایکسپو 9 اکتوبرمیں ہوگی
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)سعودی عرب میں فالکنز اینڈ ہنٹنگ ایکسپو ریاض میں دو اکتوبر کو شروع ہوگی اور نو دن تک جاری رہے گی۔سعودی میڈیاکے مطابق یہ عالمی ایونٹ دنیا بھر سے فالکنری اور شکار کے شوقین افراد کو اکھٹا کرتا ہے۔یہ نمائش شکار کی اہمیت، ماحولیاتی آگاہی کے فروغ اور معاشی مواقع کی حوصلہ افزائی کو یکجا کرتی ہے جو سعودی عرب کا اپنے تاریخی ورثے سے وابستگی کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

اس نمائش میں روایت اور اختراع کو یکجا کر کے فالکنری اور شکار کے جدید عالمی طور طریقوں، خصوصی ٹیکنالوجی اور نیلامی کو نمایاں کیا جاتا ہے۔ہرسال یہ نمائش آنے والوں کے لیے مل جل کر مخلتف مشاغل میں شمولیت کے ساتھ ساتھ سیاحت کے لیے بہترین تجربے کا ذریعہ بنتی ہے کیونکہ ان مواقع پر شکار، کیمپنگ اور مملکت کے لاثانی ماحول، مختلف النوع پودوں اور جنگلی حیات کی تلاش کے لیے نئی راہیں کھولنے پر زیادہ توجہ رہتی ہے۔