حرمین کے آئمہ و خطبا کا کوئی سوشل میڈیا اکائونٹ نہیں،ادارہ امور الحرمین

آئمہ و خطبا کا نام استعمال کرنے والوں کے خلاف سائبر کرائم سے رجوع کیا جائے گا ،بیان

بدھ 23 اپریل 2025 12:35

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)سعودی عرب کے ادارہ برائے امور الحرمین نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کے آئمہ و خطبا کیکوئی سوشل میڈیا اکائونٹس نہیں ۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ادارے کے دینی امور کے ترجمان شیخ عبداللہ بن حمد الصولی نے گزشتہ روز فرضی اور جعلی اکائونٹس کے حوالے سے خبردار کیا جو اعلی شخصیات کے ویڈیو کلپ پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے آڈیو کو ایڈٹ کر کے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ یہ وڈیو کلپ اہم شخصیات کے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو مواد ادارہ حرمین کی جانب سے سرکاری طور پر جاری نہیں ہوا ہو وہ آئمہ و خطبا حرمین کا نہیں ہوتا بلکہ جعل سازی کی گئی ہوتی ہے اس لیے ایسی چیزوں سے خبردار رہیں۔انہوں نے کہا کہ ادارے کی جانب سے آئمہ و خطبا کا نام استعمال کرنے والوں کے خلاف سائبر کرائم سے رجوع کیا جائے گا تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔