مقبوضہ بیت المقدس کے مسیحی رہنما کا پوپ فرانسس کے جذبات کو خراج تحسین

پوپ فرانسس غزہ میں امن کے حامی تھے اور وہ اس کے لیے مسلسل مطالبہ کرتے رہے،رپورٹ

بدھ 23 اپریل 2025 12:35

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)مقبوضہ بیت المقدس کے مسیحی رہنما آرچ بشپ پیئربٹیسٹا پیزابالا نے پوپ فرانسس کو خراج تحسین پیش کیا ہے کہ انہوں نے غزہ کی مسیحی کمیونٹی کے ساتھ غیرمعمولی کمٹمنٹ کا اظہار کیا۔عرب ٹی وی کے مطابق آرچ بشپ نے کہا کہ بالخصوص غزہ میں جاری جنگ کے دوران پوپ یہاں کے مسیحیوں کے لیے بہت فکر مند رہتے تھے۔

پوپ فرانسس غزہ میں امن کے حامی تھے اور وہ اس کے لیے مسلسل مطالبہ کرتے رہے۔

(جاری ہے)

مسیحی کمیونٹی کے سرپرست نے کہا کہ وہ غزہ کے مسیحیوں کے بہت قریب تھے اور ہر شام غزہ کی مسیحی قیادت کے ساتھ فون پر بات چیت کرتے ،اپنے لوگوں کی خیریت معلوم کرتے اور ان کا حوصلہ بڑھاتے تھے۔ان کی یہ فون کال ہر شام ٹھیک 7 بجے غزہ میں موصول ہوتی تھی جس میں وہ ہمیں صبر، تحمل اور حوصلے کا پیغام دیتے تھے۔انہیں غزہ کی پٹی پر 24 لاکھ کے قریب رہنے والے فلسطینیوں بشمول ایک ہزار مسیحیوں کے حالات سے غیرمعمولی دلچسپی تھی اور وہ ان کے جنگ میں بیگھر ہونے پر پریشان رہتے تھے۔

متعلقہ عنوان :