ٹی بی قابل علاج بیماری ہے،وزیرصحت سندھ کی نیم ڈاکٹروں کے اینٹی بائیوٹک کے استعمال پر تنقید

اینٹی بائیوٹک کے اندھا دھند استعمال سیعام ادویات بے اثر ہو رہی ہیں مسائل بھی جنم لے رہے ہیں۔،ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو

بدھ 23 اپریل 2025 13:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ تپ دق(ٹی بی)ایک قابل علاج بیماری ہے اور بروقت تشخیص و مثر علاج کے ذریعے اس سے مکمل چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہی.بلدیہ ٹائون میں نئے ٹی بی کلینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ نے کہا کہ ٹی بی پھیپھڑوں کو متاثر کرتی ہے اور یہ بیماری ہر جگہ پھیل سکتی ہے، اس لیے اس کی جڑ تک جانا ضروری ہے تاکہ موثر طریقے سے علاج ممکن ہو۔

(جاری ہے)

وزیر صحت سندھ نے کہا کہ بدقسمتی سے نیم حکیموں اور غیر تربیت یافتہ افراد کی جانب سے اینٹی بائیوٹک ادویات کا اندھا دھند استعمال کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف عام ادویات بے اثر ہو رہی ہیں بلکہ پیچیدہ مسائل بھی جنم لے رہے ہیں۔وزیر صحت نے کہا کہ سرکاری سطح پر قائم ٹی بی کلینکس میں تمام تر سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور مریضوں کی آسانی کے لیے موبائل یونٹ بھی موجود ہے تاکہ دیہی اور دور دراز علاقوں میں بھی بروقت تشخیص اور علاج ممکن بنایا جا سکے۔ڈاکٹرعذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ حکومت سندھ ٹی بی کے مکمل خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ مستند ڈاکٹروں سے رجوع کریں اور کسی بھی قسم کی علامات ظاہر ہونے پر فوری معائنہ کرائیں۔

متعلقہ عنوان :