سارک کے سابق سیکریٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کرگئے

نعیم الحسن مختلف ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہے،رپورٹ

بدھ 23 اپریل 2025 13:52

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)پاکستان کے سابق سفارت کار اور سارک کے سابق سیکریٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کر گئے، وہ اووکول میموریل اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔نعیم الحسن مختلف ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہے۔

(جاری ہے)

نعیم الحسن 1996 سے 1998 تک ساتھ ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن (سارک)کے سیکریٹری جنرل رہے، وہ 2001 میں سفارت کاری سے ریٹائرڈ ہوئے۔ نعیم الحسن کچھ برسوں سے ٹورنٹو میں اپنے بچوں کے ساتھ رہ رہے تھے۔مرحوم کی نمازِ جنازہ اسنا مسجد مسی ساگا میں ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین اووکول کے قبرستان میں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :