حبیب اللہ عارف کو کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کا ڈائریکٹر جنرل تعیناتن

بدھ 23 اپریل 2025 14:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) خیبرپختونخوا حکو مت نے حبیب اللہ عارف کو کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق گریڈ 19 کے مینجنگ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز ڈیویلپمنٹ بورڈ خیبرپختونخوا حبیب اللہ عارف کا تبادلہ کرکے ڈائریکٹر جنرل کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے۔

حبیب اللہ عارف نہایت دیانتدار افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔ انہوں نے اس سے قبل ڈپٹی کمشنر مردان کے طور پر زبردست خدمات انجام دی ہے،سیاحت کے شعبے سے وابستہ کاروباری طبقے نے ان کی تعیناتی کو صوبے کے کلچر اور سیاحت کے فروغ کے لئے خوش آئند قرار دے دیا۔

متعلقہ عنوان :