پہلگام فائرنگ، ہلاک افراد کی فہرست جاری

ہلاک افراد میں بھارتی بحریہ کے افسر اور ایک انٹیلیجنس بیورو کا اہلکار بھی شامل

بدھ 23 اپریل 2025 17:35

پہلگام فائرنگ، ہلاک افراد کی فہرست جاری
سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 26 سیاحوں کی تصدیق شدہ فہرست جاری کردی گئی۔

(جاری ہے)

ہلاک افراد میں بھارتی سیاحوں سمیت غیرملکی سیاح ، بھارتی بحریہ کے افسر اور ایک انٹیلیجنس بیورو کا اہلکار شامل ہے۔حملہ آوروں کی تلاش کے لیے بائیسارن اور پہلگام کے علاقوں میں فوج اور پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔