بیوہ کارڈ و راشن کارڈ کی لانچ کے لیےسوشو اکنامک رجسٹری کا 23 اپریل 2025 سے دوبارہ سروے کا آغاز

بدھ 23 اپریل 2025 18:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ حکومت پنجاب بیوہ کارڈ اور راشن کارڈ لانچ کرنے جا رہی ہے۔اس کیلیے 23 اپریل 2025 سے پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری سروے دوبارہ شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں PSER کی ٹیمیں مرحلہ وار پورے پنجاب کادورہ کریں گی، جس علاقہ کا سروے ہو گا، اہلیان علاقہ کو پیشگی اطلاع کی جائے گی۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ حکومت پنجاب کے اس سروے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے ٹیمز کے ساتھ تعاون کریں تاکہ عوامی فلاح کے اس پروگرام کے ثمرات تمام مستحق حقداروں تک پہنچایا جاسکے۔کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ اس اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن سید نذارت علی، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شاہد رانا و دیگر متعلقہ سرکاری محکموں کے سربراہان کے علاوہ ڈپٹی کمشنر اٹک، جہلم، چکوال اور مری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کیانجینئر عامر خٹک نے مزید کہا کہ اہل شہری حکومت پنجاب کے جاری فلاحی پروگراموں میں اہلیت کیلیے PSER میں اپنا اندراج یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سروے میں اندراج کیلیے تمام اہل خانہ کے اصل شناختی کارڈ اور بچوں کا ب فارم اپنی دسترس میں رکھیں اور بیوہ خواتین اپنے شوہر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوا کر رکھیں۔ اسکے علاوہ مزید معلومات اور راہنمائی کے لئے ہیلپ لائن 0800-02345 پر کال کریں۔ \378

متعلقہ عنوان :