ایس ایس پی تھرپارکر کا انسدادِ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

بدھ 23 اپریل 2025 23:26

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) ایس ایس پی تھرپارکر عادل میمن نے انسدادِ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ضروری احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن کے احکامات پر ایس ایس پی تھرپارکر کی جانب سے پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے مختلف پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کاجائزہ لیا اور سخت احکامات دیتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے سمیت ضلع تھرپارکر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس موبائلز خصوصی گشت اور مشکوک افراد کو چیک کیا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آئے ۔

ایس ایس پی تھرپارکر نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران تمام پوائنٹس پر ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنائیں، ہر قسم کی مشکوک سرگرمی اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور انسداد پولیو مہم کے اختتام تک ٹیموں کے ساتھ رہیں اور تمام افسران کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کے دوران کسی بھی قسم کی لاپرواہی یا غفلت ناقابل برداشت ہوگی۔\378