ٴْوزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا سکھر جلسہ گاہ کا دورہ‘ سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا

بدھ 23 اپریل 2025 20:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2025ء)وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سکھر جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔اندرون جلسہ گاہ و اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔سینئر رہنما و ممبر قومی اسمبلی خورشید شاہ،اسپیکر سندھ اسمبلی اویس شاہ،ڈی آئی جی سکھر،ایس ایس پی سکھر و دیگر سینئر افسران بھی انکے ہمراہ تھا۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ سیکیورٹی ایس او پی اور اسکی ترجیحات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

جلسہ گاہ کو جانیوالی سڑکوں اور شاہراہوں کو محفوظ بنایا جائے۔سیکیورٹی و ٹریفک اقدامات میں شہریوں کا خیال رکھا جائے۔سڑکوں پر تجاوزات کو ختم کرنے اور پارکنگ کو مناسب فاصلوں پر رکھا جائے۔مؤثر پیٹرولنگ اور پکٹنگ کی بدولت جلسہ گاہ میں آنیوالوں کے سفر کو محفوظ بنایا جائے۔