oبنگلورو کلاسک جیولین تھرو میں جانا ممکن نہیں، ارشد ندیم

ً20 مئی کو بھارت میں ایونٹ ہے جبکہ 22 مئی کو ایشین چیمپئن شپ کیلئے روانگی شیڈول ہے‘گفتگو

بدھ 23 اپریل 2025 20:45

o لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2025ء)پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ بنگلورو کلاسک جیولین تھرو میں جانا ممکن نہیں ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ارشد ندیم نے کہا کہ 20 مئی کو بھارت میں ایونٹ ہے جبکہ 22 مئی کو ایشین چیمپئن شپ کیلئے روانگی شیڈول ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شیڈول بہت زیادہ سخت ہے، اس لیے بنگلورو کلاسک جیولین تھرو میں جانا ممکن نہیں ہے۔ارشد ندیم نے مزید کہا کہ نیرج چوپڑا نے یاد رکھا اور مجھے شرکت کی دعوت دی، اس پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔نیرج چوپڑا نے بنگلورو کلاس جیولین تھرو چیمپئن شپ کیلیے ارشد ندیم کو مدعو کیا تھا جبکہ کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 27 مئی سے شروع ہوگی۔

متعلقہ عنوان :