ئ*اپوزیشن اتحاد کا اجلاس، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں، رفقا کے ساتھ حکومتی رویے کی مذمت

اجلاس میں پی ٹی آئی ، اسٹیبلشمنٹ مبینہ روابط پر سوالات، پی ٹی آئی کی وضاحتیں،اپوزیشن مولانا فضل الرحمان کے پیغام بارے بھی بتایا گیا ٴمجھے بانی پی ٹی آئی کا خصوصی پیغام ملا ہے ہمیں اب مزاحمتی پالیسی اپنانی ہوگی،محمود خان اچکزئی

بدھ 23 اپریل 2025 21:45

ٰ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2025ء)اپوزیشن اتحاد کا اجلاس، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں، رفقا کے ساتھ حکومتی رویے کی مذمت،اجلاس میں پی ٹی آئی ، اسٹیبلشمنٹ مبینہ روابط پر سوالات، پی ٹی آئی کی وضاحتیں،اپوزیشن اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے پیغام بارے بتایا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سلمان اکرم راجہ نے وضاحت پیش کی کہ پی ٹی آئی کا براہ راست اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا بانی پی ٹی آئی کسی صورت ڈیل نہیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان کا کہنا تھا کہ کسی پارٹی رکن کے انفرادی رابطے پارٹی مینڈیٹ نہیں بانی پی ٹی آئی کسی ڈیل کے ذریعے رہائی نہیں چاہتے بانی پی ٹی آئی کی جنگ اقتدار سے بڑھ کر ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی کا اجلاس میں کہنا تھا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی کا خصوصی پیغام ملا ہے ہمیں اب مزاحمتی پالیسی اپنانی ہوگی بلوچستان، خیبر پختونخوا میں امن وامان، سندھ پانی پر سراپا احتجاج ہے۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ڈاکٹرز، کسان اور ہر طبقہ حکومتی پالیسیوں پر سراپا احتجاج ہے ملک میں چیف جسٹس سمیت اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کے دھجیاں اڑائی جارہی ہیں صاحبزادہ حامد رضا نے بانی پی ٹی آئی کے اہلخانہ کے ساتھ حراست کے دوران صورتحال سے آگاہ کیا گیا ۔