ًپارٹی لیویز فورسز کو پولیس میںضم کرنے کے خلاف مسلسل آواز بلند کرتی رہی ہے،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

بدھ 23 اپریل 2025 22:20

a کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2025ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں فارم47کے مسلط غیر نمائندہ نااہل اور ناکام حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن جس میں ضلع کوئٹہ کے بی ایریا لیویز فورس کو اپنا تمام اسلحہ ، اسناد اور کاغذات ودیگر اثاثہ جات ڈسٹرکٹ پولیس فورس کے پاس جمع کرانے کا حکم جاری کیا گیا ہے پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پارٹی لیویز فورسز کو پولیس میںضم کرنے کے خلاف مسلسل آواز بلند کرتی رہی ہے ۔

حالیہ نوٹیفکیشن میں کوئٹہ کے بی ایریا کو اے ایریا میں ضم کرنے اور لیویز فورس کو ختم کرنے اور پولیس کو مسلط کرنے کی کارروائی دراصل سینکڑوں سالوں سے جاری لیویز فورس اور ان کی بہترین کارکردگی اور جرائم کے خاتمے کے موثر نظام کو ختم کرنے کے مترادف ہے ۔

(جاری ہے)

لیویز فورس کو پولیس فورس اور نظام میں ضم کرنا دراصل صوبائی حکومت جو کہ نیلام کے فارم 47کے ذریعے قائم ہوئی ہے یہ نہ صوبے کی نمائندہ حکومت ہے اور نہ ہی انہیں ایسے فیصلوں کا کوئی اختیار حاصل ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے لیے جاری نوٹیفکیشن کو فوری واپس لینے اور لیویز فورس کے بی ایریا کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتی ہے ایسا نہ کرنے کی صورت میں پارٹی صوبے کے عوام کی حمایت اور تعاون سے مسلط غیر منتخب حکومت کے خلاف سیاسی جمہوری احتجاج کی راہ اپنائیگی اور لیویز فورس کو بحال رکھے گی ۔

متعلقہ عنوان :