+ پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان، صوبائی ایگزیکٹیوز ، ضلع سیکرٹری سید شراف آغا، ضلع کمیٹی کے اراکین نے مرحومہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار

بدھ 23 اپریل 2025 22:20

7 کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2025ء) پشتونخوامیپ ضلع کوئٹہ تحصیل کچلاک کے سینئر معاون سیکرٹری رحمت خان ناصر ، نعمت ناصر ، علاقائی سیکرٹری ملک یاسین ناصر کے پھوپھی، مرحوم ضبطو خان ، باری خان ،سینئر کلرک سیف اللہ ، محمود خان کی ہمشیرہ ، ضلع کمیٹی کے رکن شہباز خان کی چچا زاد بیٹی وفات پاگئیں۔

(جاری ہے)

مرحومہ کو پوٹی ناصران کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ فاتحہ خوانی کلی ریگی ناصران میں ہوں گی ۔ دریں اثناء پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان، صوبائی ایگزیکٹیوز ، ضلع سیکرٹری سید شراف آغا، ضلع کمیٹی کے اراکین نے مرحومہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :