Live Updates

شاداب خان نے پی ایس ایل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان شاداب خان کا پی ایس ایل میں 100 واں شکار بنے

جمعرات 24 اپریل 2025 11:40

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)اسلام آباد یونائیٹڈکے کپتان شاداب خان نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔ لیگ اسپنر شاداب خان نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

(جاری ہے)

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان شاداب خان کا پی ایس ایل میں 100 واں شکار بنے۔شاداب خان نے 88 اننگز میں 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا ہے۔شاداب خان پی ایس ایل میں 100 وکٹیں لینے والے چوتھے بولر ہیں۔ ان سے قبل حسن علی، وہاب ریاض اور شاہین آفریدی بھی وکٹوں کی سنچری کرچکے ہیں۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات