Live Updates

بھارتی ٹیم کے سابق کرکٹراورموجودہ ہیڈ کوچ کو قتل کی دھمکی موصول

گوتم گمبھیر کو ای میل کے ذریعے دھمکی موصول ہوئی ہے، صرف تین الفاظ شامل تھے ’’میں تمہیں مار دوں گا‘‘

جمعرات 24 اپریل 2025 11:40

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء) بھارت کے سابق کرکٹر اور موجودہ ہیڈ کوچ کو قتل کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کوچ گوتم گمبھیر کو ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے، ای میل میں صرف تین الفاظ شامل تھے ''میں تمہیں مار دوں گا۔’’بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھمکی کے بعد گمبھیر نے راجندر نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی، جس کے بعد بھارتی حکام نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگرچہ ابھی تک کوئی باضابطہ مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے لیکن سائبر سیل ای میل کا پتہ لگانے اور بھیجنے والے کی شناخت کے لیے تحقیقات کررہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالنے والے گوتم گمبھیر نے ورلڈ کپ جیتنے والے کوچ راہول ڈریوڈ کی جگہ لی تھی۔جس کے بعد بھارت سری لنکا میں ون ڈے سیریز ہار گیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اسے ہوم گراؤنڈ پر 0-3 سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات