ساندہ ، ہربنس پورہ میں دو خواتین نے خود کشی کر لی

20 سالہ خدیجہ ،35 سالہ عابدہ نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کیا

جمعرات 24 اپریل 2025 11:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)صوبائی دارالحکومت لاہور میں دو خواتین نے خود کشی کر لی ۔بتایاگیا ہے کہ ساندہ حکیماں والا بازار میں20 سالہ خدیجہ نے نا معلوم وجوہات کی بناء پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں جسے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی ۔

(جاری ہے)

ہربنس پورہ کے علاقہ میں 35 سالہ عابدہ نے بھی زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد میتیں مردہ خانہ منتقل کر دی گئیں۔ پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :