اداکارفیصل رحمان نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

میں نہیں چاہتا کہ میری زندگی میں کوئی ایسا شخص ہو جو معاملات یا کسی بھی چیز میں مداخلت کرے

جمعرات 24 اپریل 2025 11:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فیصل رحمان نے شادی کرنے کے فیصلے کی وجہ بیان کردی۔نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں اداکار فیصل رحمان نے شرکت کی اور 58 سال کی عمر میں شادی نہ کرنے کے فیصلے پر اظہار خیال کیا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ خواتین کی بے پناہ پسندیدگی کے باوجود اور گزشتہ 40 سالوں سے بہت سی خواتین کو پسند کیے جانے کے باوجود انہوں نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی۔

(جاری ہے)

میزبان کی جانب سے جب ان کی شادی کے منصوبے کے بارے میں پوچھا گیا تو فیصل رحمان نے خوش اسلوبی سے جواب دیا، یہ میری مرضی ہے، آپ اس کے بارے میں کیوں پریشان ہیں۔اداکار نے مزید واضح کیا کہ ان کا شادی نہ کرنے کا فیصلہ دل ٹوٹنے سے نہیں بلکہ اپنی زندگی میں کسی دوسرے شخص کی مداخلت سے بچنے کے لیے ہے۔فیصل رحمان نے کہا کہ میں نے ماضی میں اس پر سوچا تھا اور چیزیں بھی کچھ بار آگے بڑھی تھیں لیکن پھر مجھے احساس ہوا کہ میں مکمل طور پر آزاد رہنا چاہتا ہوں، میں نہیں چاہتا کہ میری زندگی میں کوئی ایسا شخص ہو جو معاملات یا کسی بھی چیز میں مداخلت کرے۔

متعلقہ عنوان :