پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا سے بچائو کا عالمی دن(آج)منایا جائے گا

جمعرات 24 اپریل 2025 12:30

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا سے بچائو کا عالمی دن(آج) 25اپریل کومنایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں ملیریا سے بچائو کے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ملیریا سے بچائو کے عالمی دن کے حوالے سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،واک،مذاکرے اور مختلف پروگرام ترتیب دیے جائیں گے جس سے خطاب کے دوران ماہرین صحت ملیریا سے بچائو کی اس کی علامات اور تدارک کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔

اس سلسلے میں اخبارات میں ملیریا کے پھیلائو اور اس کے تدارک کے متعلق مضامین شائع جبکہ مختلف ٹی وی چینلز پر اس سے آ ا ٓگاہی کے متعلق خصوصی پروگرام بھی نشر کیے جائیں گے۔ جنوبی پنجاب جیسے پسماندہ علاقوں جہاں صحت و صفائی کا فقدان ہے اور اسی وجہ سے یہاں پر ملیریا کی بیماری کا تناسب دوسرے علاقوں سے زیادہ ہے ایسے علاقوں میںاس مرض سے بچائو کے متعلق خصوصی آگاہی مہم شروع کی جائے گی اس کے علاوہ پوسٹرز،بینرز اور ہینڈ بل کے ذریعے بھی ملیریا سے بچائو کے متعلق ہدایات دی جائیں گی۔