
عدالت نے انتخابی دھاندلی کے الزام میں برطرف کئے گئے سول جج کی برطرفی کو درست قرار دیدیا
جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر تے ہوئے سول جج شیخ علی جعفر کی کی اپیل خار ج کر دی
فیصل علوی
جمعرات 24 اپریل 2025
13:40

(جاری ہے)
جج نے نتائج تبدیل کرنے کے دوران کسی مخالف فریق کو نوٹس جاری نہیں کیا اور نہ ہی الیکشن ٹریبیونل کے قیام کے بعد کوئی قانونی جواز فراہم کیا۔
عدالت نے واضح کیا کہ متعلقہ انتخابی تنازعات کو صرف الیکشن ٹریبیونل ہی سن سکتا ہے جبکہ جج نے نتائج براہ راست صوبائی الیکشن کمیشن کو بھیجے جو کہ غیر قانونی اقدام تھا۔ عدالت نے مشاہدہ کیا کہ اعلیٰ عدلیہ کا موقف تھا کہ انکوائری کے بغیر مس کنڈکٹ کا الزام ثابت نہیں کیا جا سکتا لیکن اس کیس میں باقاعدہ انکوائری کے بعد جج کی بدعنوانی ثابت ہوئی جس پر برطرفی کو جائز قرار دیا گیا۔ فیصلے میں اپیل کو خارج کرتے ہوئے عدالت نے سول جج کی خدمات سے برخاستگی کو آئینی اور قانونی دائرہ کار میں قرار دیا۔فیصلے میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر 2006 میں برطرف کئے جانے والے جج کی برخاستگی کا حکم سروس ٹریبیونل نے 2008 میں معطل کیا تھا تاہم 2015 میں دوبارہ انکوائری کے بعد انہیں برخاست کیا گیا، جس کی اپیل بھی خارج کر دی گئی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا سول جج کے پاس ڈکلیئرڈ نتائج کو از خود تبدیل کرنے کا اختیار تھا؟ اور آیا یہ اقدام مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے؟ عدالت نے ان تمام نکات پر غور کرتے ہوئے یہ قرار دیا کہ سول جج نے اختیارات سے تجاوز کیا اور قانون کی خلاف ورزی کی۔مزید اہم خبریں
-
پاک بھارت لڑائی اور چین کے لیے انٹیلی جنس کے مواقع
-
پاک بھارت کشیدگی: فیک نیوز کی بھرمار، پتہ کیسے چلائیں
-
غزہ: لوگوں کو ’پھنسانے‘ کے لیے امداد کے استعمال کا اسرائیلی منصوبہ مسترد
-
پاک بھارت کشیدگی، بھارتی پنجاب کے سکھوں کا مودی سرکار کیخلاف کھڑا ہونے اور مزاحمت کرنےکا اعلان
-
جرمن چانسلر نیٹو کے مستقبل کے بارے میں اب زیادہ پرامید
-
بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی آسمان پر پاکستان کے راج کا اعلان ہے
-
بھارت پاک فضائیہ کے پائلٹ کو پکڑنے کا دعویٰ کررہا ہے اگرپکڑا ہے توسامنے لائے
-
جب پاکستان اپنے دفاع میں کارروائی کرے گا تو پوری دنیا دیکھے گی
-
اسرائیلی ساختہ ہاروپ ڈرون، کتنا مؤثر جنگی ہتھیار؟
-
بھارت کو ’صورت حال کی سنگینی‘ کا اندازہ شاید اب ہوا ہے
-
اقوام متحدہ اور عالمی ادارے پہلگام واقعہ کی تحقیقات کریں ، مولانا فضل الرحمان
-
وزیراعظم کا نجی شعبے سے تعلق رکھنے والی ممتاز کاروباری شخصیات اور ماہرین کی تجاویز کا خیر مقدم اور قابل عمل تجاویز کو بجٹ میں شامل کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.