
جب پاکستان اپنے دفاع میں کارروائی کرے گا تو پوری دنیا دیکھے گی
بھارت جان بوجھ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے،پاکستان اپنے دفاع میں چھوٹے ہتھیاروں سے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی غیرملکی میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 9 مئی 2025
19:04

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ21صدی ہے اگر کسی ہدف کو نشانہ بنایا جائے تو واضح ثبوت ہوتے ہیں،بھارت پاک فضائیہ کے پائلٹ کو پکڑنے کا دعویٰ کررہا ہے تو اسے سامنے لائے۔
بھارتی میڈیا بغیر ثبوتوں کے جھوٹی کہانیاں بناکر دنیا کو گمراہ کررہا ہے۔ بھارت کے پاس پہلگام حملے کے حوالے سے پاکستان کیخلاف کوئی ثبوت نہیں۔بھارت نے مشترکہ تحقیقات کا راستہ نہ مان کر جارحیت کا راستہ اپنایا۔بھارت نے مساجد پر حملے کئے بھارتی حملے میں خواتین بچے شہید ہوئے۔بھارت بغیر ثبوتوں کے ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان پر بغیر ثبوت الزام لگائے ہیں اور اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔21 ویں صدی کی جنگ میں ہر حملے کا الیکٹرانک ثبوت ہوتا ہے، اگر پاکستان نے کوئی میزائل حملہ کیا ہوتا تو اس کا کوئی الیکٹرانک ثبوت ہوتا۔ پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد حکومت پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیااور پاکستان نے آزادانہ اورغیر جانبدارتحقیقات کی پیش کش کی۔ بھارت نے پاکستان کی یہ پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ بھارت کی جانب سے پاکستان پر بغیرثبوت الزام کا سلسلہ بندہونا چاہئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں 6 مختلف مقامات پر حملے کر کے عام شہریوں کو نشانہ بنایا۔ بھارت نے مسجد پر بمباری کی، خواتین اور بچوں کو شہید کیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارتی گولہ باری کا سامنا ہے اور بھارت کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بدقسمتی سے وہ جان بوجھ کر عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی دعویٰ ہے انہوں نے پاکستانی طیارے گرائے تو پھراس کا ملبہ کہاں ہے؟ اگر ان کے پاس ہمارے پائلٹ ہیں تو وہ کہاں ہیں؟ بھارت نے وہاں پر بین الاقوامی میڈیا کو خاموش کر دیا ہے، اب بھارتی میڈیا ہر گھنٹے فرضی کہانیاں بنا رہا ہے جو مضحکہ خیز بن چکی، جب ہم جواب دیں گے تو دنیا خود سن لے گی، ہمیں بھارتی میڈیا کی ضرورت نہیں ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان صرف چھوٹے ہتھیاروں سے جواب دے رہا ہے۔ ڈرون، راکٹ یا بڑے حملے نہیں کئے جا رہے۔ پاکستان لائن آف کنٹرول پر صرف ان بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنا رہا ہے جو پاکستانی علاقے میں فائرنگ کر رہی ہیں۔ یہ کارروائی صرف دفاعی نوعیت کی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ بغیر کسی قابل اعتبار ثبوت کیا، پاکستان ان بے بنیاد الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔ بھارت سے مطالبہ ہے کوئی ثبوت ہیں تو کسی غیر جانبدار ملک کو پیش کرے۔ہم صرف چھوٹے ہتھیاروں کے ذریعے چوکیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، یہ کسی بڑے حملے جیسا نہیں ہے جیسا کہ بھارتی میڈیا نے گزشتہ رات سے ایک سنسنی پھیلائی ہے، بھارت کی جانب سے ایک مکمل میڈیا مہم چلائی جا رہی ہے کہ پاکستان نے ڈرون، طیارے اور بین الاقوامی سرحد پر بڑے پیمانے پر حملے کئے ہیں۔ یہ سراسر جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈہ ہے جس کے کوئی ثبوت موجود نہیں یہ بہت مضحکہ خیز ہے۔
مزید اہم خبریں
-
بھارت نے سپرسونک کروز میزائلوں سے لیس جنگی بحری جہاز پاکستان کی طرف بھیج دیا
-
پاکستان نے بھارت پر حملہ کیا تو عالمی قوانین کے مطابق کیا جائے گا
-
بھارتی ڈرونز کا ملبہ اکٹھا کررہے ہیں یہ جنگی انعام کے طور پر انڈیا کے منہ پر ماریں گے
-
قوم بھارت کی بزدلانہ کارروائی سے ہونے والی شہادتوں کے بدلے کی منتظر ہے
-
بھارت کی بلا اشتعال اور بلا جواز جارحیت پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی وزیر مملکت خارجہ امور عادل الجبیر سے گفتگو
-
پاکستان کیخلاف دیوانگی کے شکار بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور خفت کا سامنا
-
اپریل میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3.2 ارب ڈالر وطن بھیجے
-
بجلی کی قیمتوں میں 1.83 روپے کمی، نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور میں بھارتی سرویلنس ڈرون کی پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی
-
پاک بھارت لڑائی اور چین کے لیے انٹیلی جنس کے مواقع
-
پاک بھارت کشیدگی: فیک نیوز کی بھرمار، پتہ کیسے چلائیں
-
پاک بھارت جنگی کشیدگی، ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ کا موک ڈرل کا انعقاد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.